دہلی

غزہ میں اسرائیل کے نسل کش حملوں کی روک تھام ضروری: پرینکا گاندھی

غزہ میں اسرائیل کے فوجی حملوں کو ”ناقابل قبول“ اور ”نسل کشی“ قرار دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی وڈرا نے کہا کہ دنیا کی ہر حکومت کو چاہئے کہ وہ اِس کی مذمت کرے۔

نئی دہلی: غزہ میں اسرائیل کے فوجی حملوں کو ”ناقابل قبول“ اور ”نسل کشی“ قرار دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی وڈرا نے کہا کہ دنیا کی ہر حکومت کو چاہئے کہ وہ اِس کی مذمت کرے۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ نفرت اور تشدد پر یقین نہیں رکھنے والے اسرائیلی شہریوں کے بشمول ہر صحیح سوچ رکھنے والے فرد کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اِس کی مذمت کرے۔

دنیا کی ہر حکومت کو بھی اسرائیلی حکومت کی نسل کش کارروائی کی مذمت کرنی چاہئے اور اسے اِس سے روکنے کے لئے مجبور کرنا چاہئے۔

پرینکا گاندھی سابق میں بھی غزہ میں اسرائیل کی کارروائی کی تائید کرنے والی بین الاقوامی برادری کو نشانہئ تنقید بنا چکی ہیں۔

a3w
a3w