سوشیل میڈیا

عاشق خسر اپنی ہی بہو کو لے کر فرار، راجستھان کا واقعہ

جب بیٹے کو معلوم ہوا کہ اس کا باپ، اس کی بیوی کو لے کر فرار ہوگیا ہے تو اس نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

جئے پور: ایک عجیب و غریب واقعے میں راجستھان کے ضلع بوندی کے ایک شخص کو اپنی بہو سے پیار ہوگیا جس کے بعد وہ اسے لے کر فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ

جب بیٹے کو معلوم ہوا کہ اس کا باپ، اس کی بیوی کو لے کر فرار ہوگیا ہے تو اس نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

بیٹے نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کے والد نے بھاگنے کے لئے موٹرسائیکل بھی چوری کی۔ یہ واقعہ بوندی ضلع کے صدر پولیس اسٹیشن کے تحت سیلور گاؤں میں پیش آیا۔

بیٹے کا نام پون وائراگی بتایا گیا ہے۔ اس نے اپنے والد رمیش وائراگی کے خلاف اپنی اہلیہ کو فرار کرانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔ پون نے الزام لگایا کہ اس کے والد نے اس کی بیوی کو اس سے دور کردیا۔ شکایت درج کروانے کے بعد  پون کا کہنا تھا کہ پولیس اس کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔

پون کی ایک چھ ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کا باپ رمیش پہلے بھی غیر قانونی کام کرچکا ہے۔

پون کے مطابق اس کے والد نے اس کی موٹرسائیکل بھی چوری کرلی اور اس کی بیوی کو لے کر بھاگ گیا۔ پون نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی بھولی بھالی اور بے قصور ہے اور اس کے باپ نے اسے ورغلا کر ایسا کام کیا ہے۔

پون نے انکشاف کیا کہ وہ کام کے سلسلہ میں زیادہ تر گھر سے دور رہتا ہے۔

صدر اسٹیشن آفیسر اروند بھردواج نے کہا کہ سارے معاملے کی پوری سنجیدگی کے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے پون کو یقین دلایا کہ تفتیش پوری طرح سے چل رہی ہے اور وہ موٹر سائیکل کے ساتھ مفرور خسر بہو کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال جنوری میں راجستھان کے سیروہی ضلع سے بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا تھا جہاں ایک 40 سالہ ساس کو اپنے 27 سالہ داماد سے پیار ہو گیا تھا اور دونوں گھر سے فرار ہوگئے تھے۔

بھاگنے سے پہلے داماد نے سسر کو خوب شراب پلا دی تھی جس کے بعد اسے ہوش نہیں رہا اور ساس داماد دونوں فرار ہوگئے۔