مشرق وسطیٰ

طوفان الاقصیٰ آپریشن فلسطینیوں کا جائز دفاع : ایرانی صدر

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ غزہ میں صہیونی فوج نے جس قتل عام کا ارتکاب کیا ہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس کے باوجود صہیونی ریاست کو کوئی فتح حاصل نہیں ہوئی۔

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو فلسطینیوں کا جائز دفاع قرار دے دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن فلسطینیوں کا جائز دفاع ہے، اس آپریشن نے اسرائیل کی برتری کو تہس نہس کر دیا۔

متعلقہ خبریں
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر
راہول گاندھی، پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنائے گئے
سابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا: حتمی رپورٹ
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ غزہ میں صہیونی فوج نے جس قتل عام کا ارتکاب کیا ہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس کے باوجود صہیونی ریاست کو کوئی فتح حاصل نہیں ہوئی۔ ابراہیم رئیسی نے غزہ میں وحشیانہ بمباری میں شہریوں کی ہلاکتوں پر سخت رد عمل میں کہا کہ عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا بزدلی ہے، فتح نہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ غزہ میں عارضی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کل تک مؤخر کر دیا ہے، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست نہ ملنے کے باعث جنگ بندی میں تاخیر کی گئی ہے، جب کہ امریکہ کے سینئر اہلکار کے مطابق اسرائیل کو اب تک فلسطینی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کے نام نہیں ملے ہیں۔