جموں و کشمیر

پیغمبر اسلامؐ  کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے: غلام نبی آزاد

موصوف چیئرمین نے اتوار کے روز ’ایکس’پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں یتی نرسنگھ نند کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔

سری نگر: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے یتی نرسنگھانند کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کی گئی گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نفرت انگیز تقریر ہماری قوم کی ہم آہنگی اور ساکھ کو داغدار کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد
ایک ملک ایک الیکشن، سبھی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی: غلام نبی آزاد
اپوزیشن کا ہنگامہ غیرضروری: غلام نبی آزاد
پارٹی میں گروپ بندی کیلئے کوئی جگہ نہیں:غلام نبی آزاد

موصوف چیئرمین نے اتوار کے روز ’ایکس’پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں یتی نرسنگھ نند کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا: ’اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جانی چاہئے اس طرح کی نفرت انگیز تقریر ہماری قوم کی ہم آہنگی اور ساکھ کو داغدار کرتی ہے‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا:’کسی بھی فرد کو کسی مذہب یا عقیدے کی توہین کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے‘۔

a3w
a3w