حیدرآباد
طالبہ کی خودکشی واقعہ، اپوزیشن کی سیاست: کے کویتا
کویتا نے الزام لگایا کہ کانگریس اور اپوزیشن جماعتیں عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے حکومت کے ہر اعلامیہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔
حیدرآباد: بی آر ایس نے کہا ہے کہ کانگریس اور بی جے پی مسابقتی امتحان کی تیاری کرنے والی لڑکی کی حیدرآباد میں خودکشی کے معاملہ پر سیاست کررہی ہیں اور حکمراں جماعت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔
بی آر ایس کی رکن کونسل و سینئر لیڈر کویتا نے سوشیل میڈیا پر صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے الزامات کی تردید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور اپوزیشن جماعتیں عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے حکومت کے ہر اعلامیہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے پراوالیکا نامی خودکشی کرنے والی طالبہ کے ارکان خاندان سے ہمدردی کااظہار کیا۔