دہلی

ہند، آزاد فلسطین کا حامی، حماس کا حملہ دہشت گردی: حکومت

ہندوستان نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اور اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج یہ بھی کہا کہ فلسطین کے تئیں ہندوستان کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قانون کی پیروی کرنے کی ذمہ داری ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اور اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج یہ بھی کہا کہ فلسطین کے تئیں ہندوستان کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قانون کی پیروی کرنے کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

اسرائیل۔ حماس تنازعہ پر ہندوستان کے نقطہ نظر اور فلسطین پر ہندوستان کے موقف کے بارے پوچھے گئے کئی سوالات کے جواب میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ آپ نے وزیر اعظم کا بیان ضرور دیکھا ہوگا۔

وہ اپنے آپ میں پرفیکٹ ہے اور اس کے بارے میں کہنے کو کوئی زیادہ نہیں ہے۔

جہاں تک حماس کو دہشت گرد تنظیم کا قرار دینے کا سوال ہے تو یہ ایک قانونی مسئلہ ہے، لیکن ہم واضح طور پر مانتے ہیں کہ یہ حملہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔