شمالی بھارت

سبرامنیم سوامی، شرنگار گوری مقدمہ میں فریق بننے کے خواہاں

سینئر سیاسی قائد اور وکیل سبرامنیم سوامی شرنگار گوری مقدمہ میں جو 5 خاتون درخواست گزاروں نے دائر کیا ہے‘ فریق بننے ضلع عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔

وارانسی: سینئر سیاسی قائد اور وکیل سبرامنیم سوامی شرنگار گوری مقدمہ میں جو 5 خاتون درخواست گزاروں نے دائر کیا ہے‘ فریق بننے ضلع عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
گیان واپی کامپلکس سروے، انجمن انتظامیہ مساجد کا اعتراض داخل
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے

سوامی کے قانونی رفیق اور ایڈوکیٹ ویدوشیا پرتھ نے بتایا کہ ہم نے زیرالتوا مقدمات کی مصدقہ نقل کے لئے درخواست داخل کی ہے۔ میں جمعرات کے روز ڈاکٹر سوامی کی طرف سے انہیں وصول کریں گے اور پھر ہم فریق بنیں گے۔

سوامی نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ وارانسی کی ضلع عدالت میں بیسیوں مقدمات زیرالتوا ہیں جن میں گیان واپی کامپلکس کی باہری دیوار پر ماں شرنگار گوری اور دیگر دیویوں کی پوجا کی اجازت مانگی گئی ہے۔

یہ دیوار کاشی وشواناتھ مندر سے متصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وارانسی کی ضلع عدالت میں زیرالتوا مقدمہ کا نتیجہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا میرے مقدمہ پر اثرانداز ہوسکتا ہے اسی لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمہ میں فریق بن جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ کاشی وشواناتھ مندر کو اسی مقام پر بحال کیا جانا چاہئے جہاں آج گیان واپی مسجد موجود ہے۔ میری ایک درخواست سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے جس میں رام جنم بھومی کیس کی طرح کاشی وشواناتھ (اور متھرا کے کرشنا مندر) کو استثنیٰ کی گزارش کی گئی ہے۔