حیدرآباد

تلنگانہ میں پھولوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

تہوار کے سلسلہ میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد سے اپنے آبائی مقامات کو جانے والے افراد سڑک کے کنارے ان کھیتوں کے پاس پھولوں کی خریداری کرتے دیکھے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پھولوں کے تہوار کے موقع پر پھولوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔پھول جس کی قیمت قبل ازیں 50روپئے فی کیلوتھی اب بڑھ کر100روپئے فی کیلوہوگئی ہے۔ ضلع میدک کے چیگنٹہ منڈل میں سڑک کے کنارے پھولوں کے کھیت ہیں۔

تہوار کے سلسلہ میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد سے اپنے آبائی مقامات کو جانے والے افراد سڑک کے کنارے ان کھیتوں کے پاس پھولوں کی خریداری کرتے دیکھے جارہے ہیں۔ان افراد نے کسانوں سے راست طورپر تازہ پھولوں کی خریداری پر مسرت کااظہار کیا ہے تاہم پھولوں کی قیمتوں میں اچانک غیرمعمولی اضافہ پر انہوں نے تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

ان کسانوں نے کہا کہ تہواروں کے سیزن میں پھولوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجہ میں ان کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں تاہم عام دنوں کے دوران پھولوں کی قیمت کم ہوتی ہے۔