پیاز کی قیمتو میں اچانک اضافہ،مزید اضافہ کا امکان
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مہاراشٹر اور دیگر پڑوسی ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پیاز کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حیدرآباد: مہاراشٹر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں پیاز کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں پیاز کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 45 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مہاراشٹر اور دیگر پڑوسی ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پیاز کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تھوک فروشوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
مرکزی حکومت نے مہاراشٹر میں عنقریب ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پیاز کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔