مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے، تیز ہواؤں سے متعدد گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کے آخری ہفتے کے دوران مملکت کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے عاجل کے مطابق مملکت کے مغرب میں خاص طور پر مکہ مکرمہ ریجن میں 50 سے 60 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے والے بی آر ایس قائدین کو انتباہ
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں الباحہ، مکہ مکرمہ، تبوک، عسیر، جازان اور ریاض کے کچھ حصوں میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مملکت میں بارشوں کی پیش گوئی کے باعث الرٹ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب چین کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا جبکہ چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے، تیز ہواؤں سے متعدد گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔

a3w
a3w