حیدرآباد

بنڈی سنجے، ای راجندر اور بی جے پی کے دیگر قائدین گرفتار

پولیس نے آج صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے، پارٹی کے رکن اسمبلی ای راجندر اور دیگر قائدین کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: پولیس نے آج صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے، پارٹی کے رکن اسمبلی ای راجندر اور دیگر قائدین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
بی جے پی مہیلا کی ریالی
آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج ، یونین قائدسے گورنر کی ملاقات
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج

گن پارک پر دھرنا دینے کے بعد یہ قائدین پرچہ افشا معاملہ میں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب جارہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

بی جے پی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد اسمبلی کے روبرو جمع ہوگئی تھی جس کے باعث اسمبلی کے روبرو ماحول کشیدہ ہوگیا۔

پولیس عہدیداروں نے بی جے پی کے قائدین کو بتایا کہ انہیں دفتر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی سمت جانے کی اجازت نہیں ہے اس کے باوجود وہ آگے بڑھ رہے تھے جس پر پولیس نے بی جے پی قائدین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بنڈی سنجے، ای راجندر، نرسیا گوڑ کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن روانہ کردیا بی جے پی کے کارکنوں نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر اس دوران پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔

اسمبلی کی مصروف ترین سڑک پر ٹرافک میں خلل پڑا۔ قبل ازیں صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کے حامیوں نے بی جے پی آفس سے گن پارک تک پدیاترا منظم کی۔