حیدرآباد

تلنگانہ کے کئی مقامات پر اقل ترین اوراعظم ترین درجہ حرارت میں اچانک اضافہ

کھمم میں اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے دوڈگری زائد، عادل آباد میں معمول سے دوڈگری زائد درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دو تا تین دنوں کے دوران اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی مقامات پر اقل ترین اوراعظم ترین درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ کئی علاقوں میں دو تا چارڈگری درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ روزاعظم ترین درجہ حرارت36.4 ڈگری سلسیس ضلع کھمم میں درج کیاگیاجبکہ اقل ترین درجہ حرارت 18.3ڈگری سلسیس حکیم پیٹ میں درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

ریاست کے کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج کیاجارہا ہے۔کھمم میں اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے دوڈگری زائد، عادل آباد میں معمول سے دوڈگری زائد درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دو تا تین دنوں کے دوران اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔