حیدرآباد

حیدرآباد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی خودکشی

جس کے بعد انہوں نے دروازے پر دستک دی تاہم کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔جب پڑوسیوں نے زبردستی طورپر دروازہ کھولا تو انہیں یہ دیکھ کرحیرت ہوگئی کہ ناگاراجو اور اس کے ارکان خاندان مردہ پائے گئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ چندانگر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق ناگاراجو اس کی بیوی سجاتا، بیٹی رمیاسری اور بیٹا ٹلو، چندانگر کے راجیوگروہا کلپا کے بلاک نمبر18میں گذشتہ سات سال سے رہتے ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ ان کا دروازہ جمعہ سے بند ہے۔

پیر کی صبح سے ان کو مکان سے بدبوآرہی ہے جس کے بعد انہوں نے دروازے پر دستک دی تاہم کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔جب پڑوسیوں نے زبردستی طورپر دروازہ کھولا تو انہیں یہ دیکھ کرحیرت ہوگئی کہ ناگاراجو اور اس کے ارکان خاندان مردہ پائے گئے۔

شبہ کے جاتا ہے کہ خاندانی جھگڑے اس انتہائی اقدام کی وجہ ہے۔

مقامی افراد کی شکایت پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔