ایشیاء
سلطان ابراہیم، ملایشیا کے نئے شاہ
ریاست جوہر کے سلطان ابراہیم ابن المرحوم سلطان اسکندر کو جمعہ کے دن ملک کے حکمرانوں کی کانفرنس میں ملایشیا کا 15 واں سلطان بنایا گیا۔
کوالالمپور: ریاست جوہر کے سلطان ابراہیم ابن المرحوم سلطان اسکندر کو جمعہ کے دن ملک کے حکمرانوں کی کانفرنس میں ملایشیا کا 15 واں سلطان بنایا گیا۔
ان کی باقاعدہ تخت نشینی 31 جنوری 2024 کو ہوگی۔ وہ اپنے پیشرو سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی جگہ لیں گے۔
سلطان ابراہیم کی پیدائش 1958 کی ہے اور انہوں نے سنگاپور سے متصل ریاست پر 2010 سے حکمرانی کی۔
وہ ملایشیا کو کھلا تجارتی ملک برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی برنامہ نے یہ اطلاع دی۔
ملایشیا میں دستوری بادشاہت ہے۔ 9 سلطان جو مختلف ریاستوں کے حکمراں ہیں‘ باری باری 5 سالہ میعاد کے لئے سلطان بنتے ہیں۔