حیدرآباد

سکندرآباد میں وزیراعظم کے جلسہ عام کے بعد سیاسی تبدیلیاں یقینی:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ 8 اپریل کو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر وزیراعظم نریندر مودی کا جلسہ ہوگا۔ اس کے بعد ریاست میں تبدیلیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 8 اپریل سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے جدید تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کے اقتدار کے صرف 6 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں کوئی بھی سیاسی جماعت ہو ریاست کی ترقی نہیں روکنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

انہوں نے کہا کہ 8 اپریل کو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر وزیراعظم نریندر مودی کا  جلسہ ہوگا۔ اس کے بعد ریاست میں تبدیلیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 8 اپریل سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے جدید تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 ریلوے کے ترقیاتی کاموں کے 1400 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم 7764 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے قومی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھے گے۔ اس کے علاوہ 1366 کروڑ کی لاگت سے بی بی نگر میں ایمس کی نئی عمارت کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

a3w
a3w