تعلیم و روزگار

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 12 طلبا کو پرائم منسٹر ریسرچ فیلوشپ

یہ پرفارمنس دکھاتا ہے کہ یونیورسٹی اعلیٰ معیاری ریسرچ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خاص طورپر اس لئے خوش ہوں کہ ان 12 طلبا میں 6 لڑکیاں ہیں۔ گزشتہ برس 6 ریسرچ اسکالرس پی ایم آر ایف کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ(جے ایم آئی) کے 12 ریسرچ اسکالرس کو لیاٹرل انٹری اسکیم کے تحت پرائم منسٹر ریسرچ فیلوشپ (پی ایم آر ایف) حاصل ہوئی ہے۔ وائس چانسلرجامعہ نجمہ اختر نے اس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نے اپنے طلبا کو کیرئیر کی بلندیوں پر پہنچنے کے لئے ہر ممکن مدد دی ہے۔

 یہ پرفارمنس دکھاتا ہے کہ یونیورسٹی اعلیٰ معیاری ریسرچ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خاص طورپر اس لئے خوش ہوں کہ ان 12 طلبا میں 6  لڑکیاں ہیں۔ گزشتہ برس 6 ریسرچ اسکالرس پی ایم آر ایف کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اس سال یہ تعداد دُگنی ہوگئی۔

 اسکیم کے تحت منتخب طلبا میں ندیم احمد(سیول انجینئرنگ)‘ محمد مسعود‘ گلناز تبسم (بائیوٹکنالوجی)‘ عائشہ ایمن(بائیو سائنسس)‘ سکینہ مسرت‘ مدثر یونس صوفی‘ شاہ مشیرالعالم (فزکس)‘ شیلی بھاردواج‘ اسنیہا شکلا (کیمسٹری)‘ عبدالصمد (سی آئی آر بی ایس سی)‘ نوحہ عبیر خان (ایم سی اے آر ایس) اور محمد عارض (الکٹریکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔

پی ایم آر ایف کوآرڈینیٹر اور جامعہ کے پروفیسر عبدالقیوم انصاری نے بتایا کہ ان ریسرچرس کو پہلے 2 سال 70ہزار روپے‘ تیسرے سال 75 ہزار روپے‘ چوتھے سال 80 ہزار روپے اور پانچویں سال 80ہزار روپے کی فیلو شپ ملے گی۔ اس کے علاوہ ہر فیلو کو سالانہ 2 لاکھ روپے (5 سال کے 10لاکھ روپے) گرانٹ ملے گی۔

a3w
a3w