سنیترا پوار نے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی
انہوں نے 31 جنوری کو اپنے شوہر اجیت پوار کی 28 جنوری کو ہوائی جہاز کے حادثے میں المناک موت کے بعد حلف لیا چارج سنبھالنے کے وقت ان کے ساتھ ان کے بیٹے پارتھ پوار، سینئر لیڈر ہرفل پٹیل، سنیل تتکرئے، چگن بھجبل اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔
ممبئی: سنیترا پوار نے منگل کو باضابطہ طور پر ممبئی کے منترالیہ میں اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے اب وہ مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں
انہوں نے 31 جنوری کو اپنے شوہر اجیت پوار کی 28 جنوری کو ہوائی جہاز کے حادثے میں المناک موت کے بعد حلف لیا چارج سنبھالنے کے وقت ان کے ساتھ ان کے بیٹے پارتھ پوار، سینئر لیڈر ہرفل پٹیل، سنیل تتکرئے، چگن بھجبل اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔
صبح سویرے، سنیترا پوار نے اپنی سرکاری مصروفیات کے پہلے دن کا آغاز ممبئی کے سدھی ونائک مندر میں پوجا کے ساتھ کیا۔ نائب وزیراعلی نے اپنے نئے عہدئے کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل مذہبی رسومات ادا کیں۔
انہوں نے وسطی ممبئی میں واقع دادر علاقے میں چیتیا بھومی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہو ں نے بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستانی آئین کے معمار کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔
بعد ازاں، نائب وزیر اعلیٰ نے ممبئی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے ایک بڑے اجتماع نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
انہوں نے این سی پی کے دفتر میں اپنے شوہر اور آنجہانی ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حامیوں نے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر دیگر لیڑران کے علاوہ رکن اسمبلی ثناء ملک شیخ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
حالیہ کابینہ کے قلمدان کی تقسیم میں سنیترا پوار کو ریاستی ایکسائز، کھیل اور اقلیتی بہبود سمیت اہم محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں پونے اور بیڈ اضلاع کا سرپرست وزیر مقرر کیا گیا ہے، انہیں دونوں خطوں میں ترقی اور انتظامی تال میل کی نگرانی کا انچارج بنایا گیا ہے۔
اجیت پوار جن کے پاس مالیات کا قلمدان تھا وہ انھیں نہیں دیا گیا ہے ۔