آندھراپردیش

سورج کے تیورگرم۔اے پی میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ

ردیوں کا موسم ابھی پوری طرح ختم بھی نہیں ہوا کہ ریاست آندھرا پردیش میں سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔ فروری کے آغاز میں ہی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس سے گرمی کی شدت وقت سے پہلے محسوس ہونے لگی ہے۔

حیدرآباد: سردیوں کا موسم ابھی پوری طرح ختم بھی نہیں ہوا کہ ریاست آندھرا پردیش میں سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔ فروری کے آغاز میں ہی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس سے گرمی کی شدت وقت سے پہلے محسوس ہونے لگی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

ریاست بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا، جبکہ کاوالی میں اعظم ترین درجہ حرارت 35ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔


امراوتی کے محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دو دنوں میں جنوبی ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے دو تا تین ڈگری مزید بڑھ سکتا ہے۔ باپٹلا، نرسا پورم اور اونگول جیسے علاقوں میں بھی گرمی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب رائل سیما کے اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت میں 2سے 4 ڈگری کی گراوٹ متوقع ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں راتیں سرد اور دن گرم رہیں گے۔ گزشتہ سال بھی فروری کے پہلے ہفتہ میں ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی جب درجہ حرارت 35 ڈگری کو عبور کر گیا تھا۔