شمالی بھارت

گجرات کے اسکولوں میں بھگود گیتا پر ضمنی درسی کتاب

حکومت ِ گجرات نے جمعہ کے دن بھگود گیتا پر ضمنی درسی کتاب کی شروعات کی جسے اگلے تعلیمی سال سے چھٹویں تا آٹھویں جماعت کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

احمدآباد: حکومت ِ گجرات نے جمعہ کے دن بھگود گیتا پر ضمنی درسی کتاب کی شروعات کی جسے اگلے تعلیمی سال سے چھٹویں تا آٹھویں جماعت کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت

مملکتی وزیر تعلیم پرفل پنشیریا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبا کو ہندوستان کے مالامال متنوع قدیم کلچر اور نالج سسٹم سے جوڑنا ہے

۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مرکز کی 3 سال قبل تیار کردہ نئی قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) کے چوکٹھے میں کیا گیا۔

انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی فیصلہ سے طلبا بھگود گیتا کی تعلیمات کے ذریعہ ملک کے مالامال متنوع قدیم ثقافت اور نالج سسٹم سے جڑجائیں گے۔

بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے اسکولوں میں طلبا کو عنقریب نصابی کتاب کا پہلا حصہ بھیج دیا جائے گا۔ مابقی 2 حصے جو نویں تا بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے ہوں گے‘ عنقریب دستیاب کرائے جائیں گے۔