دہلی

ووٹر لسٹ فام 6 اور فام 6B میں ترمیم کیلئے کانگریس کی درخواست سپریم کورٹ میں قبول

عدالت کی جانب سے درخواست کی قبولیت کے بعد کیس کو بند کردیا گیا۔ کانگریس قائد جی نرنجن نے بتایا کہ فام 6 اور فام 6B میں ناموں کے اندراج کے لئے آدھار کارڈ کو لازم قرار نہیں دیا۔

حیدرآباد: فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج سے متعلق فام 6 اور فام 6B میں ترمیم کرنے کانگریس قائد و چیرمین الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی جی نرنجن کی درخواست کو سینئر ایڈوکیٹ سوکمار پٹ جوشی جو مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے سپریم کورٹ میں نمائندگی کرتے ہیں نے قبول کرتے ہوئے مذکورہ فامس میں بہت جلد ترمیم کرنے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
ووٹر لسٹ میں نام درج کرائیں: سی ای او سدرشن ریڈی
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

درخواست گزار جی نرنجن کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ اے ڈی وی نریندر راؤ تھنیر اور اے او آر شروان کمار کرنم نے بحث میں حصہ لیا۔

عدالت کی جانب سے درخواست کی قبولیت کے بعد کیس کو بند کردیا گیا۔ کانگریس قائد جی نرنجن نے بتایا کہ فام 6 اور فام 6B میں ناموں کے اندراج کے لئے آدھار کارڈ کو لازم قرار نہیں دیا۔

تاہم آدھار کارڈ کی عدم دستیابی پر ووٹر لسٹ میں نام کے اندراج کے لئے دیگر ثبوت پیش کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔

اس کے باوجود فام 6 میں یہ تحریر کیا گیا ہے کہ آدھار کارڈ رکھتے ہوئے پیش نہ کرنے پر ایک سال کی سزاء عائد کی گئی ہے۔