قومی

سپریم کورٹ کالجیم نے ہائی کورٹس میں نو ججوں کی تقرری کی سفارش کی

عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ الگ الگ بیانات کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس کروبرہلی وینکٹراماریڈی اروند کو عارضی جج کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

نئی دہلی: چیف جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کالجیم نے کرناٹک، ہماچل پردیش، مدراس اور تریپورہ ہائی کورٹس کے لیے کل نو ججوں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے


عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ الگ الگ بیانات کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس کروبرہلی وینکٹراماریڈی اروند کو عارضی جج کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔


اسی طرح، عدالتی افسران – محترمہ گیتا کدبا بھرتاراج سیٹی، مرلی دھر پی بورکاٹے اور تیاگراج نارائن انوالی کو ترقی دینے اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔


سپریم کورٹ کالجیم نے ایڈوکیٹ جیا لال بھردواج اور رومیش ورما کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔


مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں – جسٹس این سینتھل کمار اور جسٹس جی ارول مروگن کو مستقل جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔


ان کے علاوہ تریپورہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس بسواجیت پالیت کو مستقل جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


کالجیم نے 15 ستمبر کو اپنی میٹنگ میں چاروں ہائی کورٹس کے لیے ججوں کی تقرری کی سفارش سے متعلق تجاویز کو منظوری دی۔