دہلی
دہشت گردوں کی نماز جنازہ نہ پڑھانے کے فتویٰ کی تائید (ویڈیو)
دہشت گردی کے خلاف سخت پیام میں انڈین صوفی فاؤنڈیشن نے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ عمیر احمدالیاسی کے اس فتویٰ کی تائید کی ہے کہ ملک میں کوئی بھی امام‘ ہندوستان کی سرزمین پر ہلاک ہونے والے کسی بھی دہشت گرد کی نماز جنازہ نہیں پڑھائے گا۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) دہشت گردی کے خلاف سخت پیام میں انڈین صوفی فاؤنڈیشن نے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ عمیر احمدالیاسی کے اس فتویٰ کی تائید کی ہے کہ ملک میں کوئی بھی امام‘ ہندوستان کی سرزمین پر ہلاک ہونے والے کسی بھی دہشت گرد کی نماز جنازہ نہیں پڑھائے گا۔
انڈین صو فی فاؤنڈیشن کے صدر صوفی کشش وارثی نے کہا کہ ایسا اقدام ضروری ہے تاکہ انتہاپسند عناصر اسلام کا بے جا استعمال نہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آواز ہندوستان کی پاون دھرتی سے اٹھی ہے حالانکہ اسلامی ہونے کا دعویٰ کرنے والے ممالک کو پہلے یہ آواز بلند کرنی چاہئے تھی۔ دہشت گردی اور تشدد کے ذریعہ اسلام کو بدنام کرنے والوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔