بھارت

تہواروں کے موسم میں ہوائی کرایوں میں اضافے پر سپریم کورٹ نے تشویش ظاہر کی

فیڈریشن آف انڈیا ائرلائنس (ایف آئی اے) نے معاملے میں فریق بننے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے فی الحال یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس پر بعد میں غور کیا جا سکتا ہے۔

نئی دہلی :  سپریم کورٹ آف انڈیا نے تہواروں اور تعطیلات کے دوران ہوائی کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے پیر کو ہوائی کرایوں میں اضافے کو قابو میں رکھنے کے لیے ضابطہ جاتی رہنما خطوط بنانے کی مانگ کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کی۔ فیڈریشن آف انڈیا ائرلائنس (ایف آئی اے) نے معاملے میں فریق بننے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے فی الحال یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس پر بعد میں غور کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے: موہن بھاگوت
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

عدالت میں دائر عرضی کے مطابق ہوائی سفر اب لاکھوں افراد کے لیے عیش و عشرت نہیں بلکہ ایک ضروری خدمت بن چکا ہے۔ اس میں مرکزی حکومت اورڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کو ہوائی کرایوں کے تعین، قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے اور بیگیج و اضافی فیسوں کو منظم کرنے کے لیے ضروری قواعد بنانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل کوشک نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے اور چار ہفتوں میں جواب داخل کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 23 مارچ تک ملتوی کر دی۔