جرائم و حادثات
سویمنگ پول میں گرنے سے کمسن لڑکا غرق
نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پوہلا گوڑہ میں واقع ایک لکژری اپارٹمنٹ میں اگرچیکہ یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا مگر یہ واقعہ جمعرات کے روز منظر عام پر آیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک اپارٹمنٹ عمارت کے سویمنگ پول میں گرنے کے بعد ایک 5 سالہ لڑکا غرق ہوگیا۔ نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پوہلا گوڑہ میں واقع ایک لکژری اپارٹمنٹ میں اگرچیکہ یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا مگر یہ واقعہ جمعرات کے روز منظر عام پر آیا۔
دیوانش، تیسری منزل پر سویمنگ پول کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا تاہم وہ اس دوران اتفاقاً سویمنگ پول میں گرپڑا۔ لڑکے کے والد روی جو ایک سافٹ ویر انجینئر بتائے گئے ہیں، سویمنگ پول پہنچے اور اپنے بیٹے کو ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ، کمسن کو مردہ قرار د یا۔ نارسنگی پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔