مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی

لبنان کے جنوب مشرقی گاؤں الطیب میں شہری عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور دو شہری زخمی ہو گئے۔

بیروت: لبنان کے جنوب مشرقی گاؤں الطیب میں شہری عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور دو شہری زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کی کوشش ناکام
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
حزب اللہ کا اسرائیل پر بھرپور طاقت کیساتھ حملہ

لبنانی ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی سول ڈیفنس اور مسلم اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملوں میں چار مکانات تباہ اور نو دیگر کو جزوی نقصان پہنچا۔

لبنان کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرحدی علاقے میں 21 حملے کیے اور جنوبی لبنان کے 25 قصبوں اور گاؤوں پر بھاری توپوں سے گولے داغے۔

اسی دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے الطیب میں حزب اللہ کی فوجی عمارت اور بلند سطح سے ہوا میں مار کرنےوالے میزائلو کے ذخیرے کے مقام کو تباہ کردیا۔

دریں اثنا، حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے یرون اور ایوییم کی اسرائیلی بستیوں اور کئی دیگر اسرائیلی مقامات پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ لبنان اسرائیل سرحد پر 8 اکتوبر سے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیل پر حماس کے حملوں کی حمایت میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔

a3w
a3w