Supreme Court religious conversion case: سپریم کورٹ تبدیلی مذہب سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا
سپریم کورٹ 16اپریل کو ملک میں تبدیلیئ مذہب سے متعلق درخواستوں کے ایک بیاچ کی سماعت کرے گا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ 16اپریل کو ملک میں تبدیلیئ مذہب سے متعلق درخواستوں کے ایک بیاچ کی سماعت کرے گا۔ (Supreme Court religious conversion case)
بعض درخواستوں میں کئی ریاستوں کے انسدادتبدیلی مذہب قوانین کو چالینج کیاگیا ہے جبکہ ایک اور درخواست میں جبری تبدیلی مذہب کے خلاف راحت دینے کی گزارش کی گئی ہے۔ (Supreme Court religious conversion case)
جنوری 2023ء میں ایک درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہاتھا کہ جبری تبدیلی مذہب ایک سنگین مسئلہ ہے اور اسے سیاسی رنگ نہیں دیاجاناچاہیے۔
عدالت نے ایک درخواست پر اٹارنی جنرل آروینکٹ رمنی سے مدد مانگی جس کے ذریعہ مرکز اور ریاستوں کو یہ ہدایات جاری کرنے کی گزارش کی گئی تھی کہ وہ مبینہ دھوکہ دہی کے ذریعہ تبدیلی مذہب پرکنٹرول کرنے سخت اقدامات کریں۔
اس درخواست میں ”دھمکانے‘ دھوکہ دہی سے تحائف اور مالی فوائد کا لالچ دیتے ہوئے“ تبدیلی مذہب کی روک تھام کا مطالبہ کیاگیاتھا۔