مشرق وسطیٰ

جنگ بندی کی بحالی حماس کے ہاتھوں میں ہے: بائیڈن

غزہ میں جنگ بندی کےلیے قاہرہ میں مذاکرات کا دور جاری ہے جس میں امریکہ، مصر،قطر اور حماس کے حکام ماہ رمضان سے قبل جنگ بندی کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

واشنگٹن: مصری اعلی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات مشکل پیش رفت کے باوجود جاری ہیں۔ القاہرہ نیوز ٹی وی کی خبر کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی کےلیے قاہرہ میں مذاکرات کا دور جاری ہے جس میں امریکہ، مصر،قطر اور حماس کے حکام ماہ رمضان سے قبل جنگ بندی کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
مذاکراتی دور ختم، حماس وفد قاہرہ سے روانہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

خبر میں بتایا گیا ہے کہ مذاکراتی دور مشکل ضرور ہے مگر تسلسل سے جاری ہے ۔ دریں اثنا، اسرائیلی چینل 13 نے ایک اسرائیلی عہدےدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب حکومت نے غز ہ میں جنگ بندی اور طرفین کے درمیان اسیروں کے تبادلے سے متعلق تجویز حماس کو پیش کر دی ہے جس کا جواب متوقع ہے۔

دوسری جانب، امریکی صدر جو بائیڈن کہا ہے کہ غز ہ میں ممکنہ جنگ بندی کی بحالی حماس سے وابستہ ہے۔

بائیڈن نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں سے گفتگوکے دوران کہا کہ جنگ بندی کی بحالی حماس کے ہاتھوں میں ہے،اسرائیلی حکومت اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے جس نے انتہائی معقول تجویز بھی پیش کی ہے ،چند دنوں میں ہم سب کو حقیقت معلوم ہو جائے گی ۔

a3w
a3w