کھیل

آفریدی اور مصباح بھی لیجنڈز لیگ کا حصہ بن گئے

لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آئندہ سیزن فروری۔ مارچ 2023 میں کھیلا جائے گا۔ اس بار پہلے سے زیادہ سوپر اسٹار کرکٹرز میدان میں نظر آئیں گے۔

ممبئی: لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آئندہ سیزن فروری۔ مارچ 2023 میں کھیلا جائے گا۔ اس بار پہلے سے زیادہ سوپر اسٹار کرکٹرز میدان میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا میں ورلڈکپ جیتنابی سی سی آئی کے منہ پرطمانچہ ہوگا:آفریدی
کوہلی۔ نوین الحق تنازعہ‘ افغان بولر کو آفریدی کی حمایت
آئی سی سی بھی ہندوستان کے سامنے کچھ نہیں کرسکتا: آفریدی
روہت شرما کیلئے آفریدی کا ریکارڈ توڑنا ایک چیالنج

اس دوران پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور مصباح الحق کے علاوہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن، ہندوستان کے رابن اتھپا، ویسٹ انڈیز کے لنڈل سمنز اور ہندوستان کے ایس سری سانتھ جیسے کھلاڑیوں نے لیجنڈس لیگ کے اس سیزن میں کھیلنے کی تصدیق کی ہے۔

ہندوستان کے سابق فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے کہاکہ گزشتہ سیزن میں بہت مزہ آیا۔ انہوں نے کہاکہ جس قسم کی کرکٹ دیکھنے کو ملی وہ ہماری توقعات سے زیادہ تھی۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنا بہترین مظاہرہ کیا۔ سابق ہندوستانی فاسٹ بولر نے کہاکہ اس سیزن میں بہتر ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس لیگ میں ایشیا کے علاوہ دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی کھیلتی ہیں لیکن ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننا فخر کی بات ہے۔ ساتھ ہی سری لنکا کے عظیم اسپنر متھیا مرلی دھرن نے بھی اس لیگ میں کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سری لنکا کے عظیم اسپنر متھیا مرلی دھرن لیجنڈز لیگ کے اس سیزن میں کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہاکہ لیجنڈز لیگ میں اپنے پرانے دوستوں کے علاوہ مخالف کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا مزے کا تجربہ ہوگا۔ میں اس لیگ کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔ سابق ہندوستانی کرکٹر رابن اتھپا نے کہا کہ وہ لیجنڈز لیگ کے گزشتہ سیزن میں کامنٹری ٹیم کا حصہ تھے تاہم اس بار وہ میدان میں اتریں گے۔ پرانے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہوگا۔