دہلی
سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن سے جواب طلبی
سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن اس درخواست پر الیکشن کمیشن آف انڈیا سے جواب مانگا کہ بہار میں حال میں شائع مسودہ فہرست رائے دہندگان سے تقریباً65 لاکھ ووٹرس کے نام کاٹے جانے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن اس درخواست پر الیکشن کمیشن آف انڈیا سے جواب مانگا کہ بہار میں حال میں شائع مسودہ فہرست رائے دہندگان سے تقریباً65 لاکھ ووٹرس کے نام کاٹے جانے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔
جسٹس سوریہ کانت‘ جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس این کے سنگھ پر مشتمل بنچ نے اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی درخواست پر یہ جواب مانگا۔
وکیل پرشانت بھوشن کی طرف سے پیش درخواست میں اے ڈی آر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ حلقہ وار ووٹرس کے نام اور تفصیلات سامنے لائے جنہوں نے ای فارم داخل نہیں کئے۔
ہر نام کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ یہ فارم کیوں داخل نہیں ہوئے۔