شمالی بھارت

یوپی کے مدرسوں میں جمعہ کی تعطیل برقرار

اس وقت تک ہفتہ واری تعطیل جمعہ کو ہی رہے گی۔ ہالی ڈے کیلنڈرجاری کرتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے سربراہ افتخاراحمدجاوید نے کہا کہ مدرسوں میں ہفتہ واری تعطیل جمعہ کو ہی رہے گی۔

لکھنو: اترپردیش کے مدرسوں میں ہفتہ واری تعطیل جمعہ کو برقرار رہے گی۔ ریاستی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے سال 2023ء کا جوکیلنڈرجاری کیا اس سے یہی ظاہرہوتا ہے۔ ویکلی آف جمعہ سے بدل کر اتوار کردینے کی تجویز پر جنوری میں کسی وقت غورہوگا۔

 اس وقت تک ہفتہ واری تعطیل جمعہ کو ہی رہے گی۔ ہالی ڈے کیلنڈرجاری کرتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے سربراہ افتخاراحمدجاوید نے کہا کہ مدرسوں میں ہفتہ واری تعطیل جمعہ کو ہی رہے گی۔

 اتوار کو ویکلی آف پرعمل ممکن نہیں کیونکہ اس سے مدرسہ والوں کو تکلیف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ جنتری جاری ہوچکی ہے جبکہ اکیڈیمک کیلنڈر کا اعلان مارچ 2023ء میں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 2023ء میں مدرسوں کو75 تعطیلات ہوں گی۔ ان میں رمضان اور عیدالفطر کی 36 چھٹیاں شامل ہوں گی۔