قومی

کرور بھگدڑ کی سی بی آئی جانچ کرانے کی درخواست پرجمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت

چیف جسٹس بی آر گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اوما آنندن کی عرضی پر جلد سماعت کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے اس معاملے کو 10 اکتوبر کو درج کرنے کی ہدایت دی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ تمل ناڈو میں کرور بھگدڑ کیس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے


چیف جسٹس بی آر گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اوما آنندن کی عرضی پر جلد سماعت کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے اس معاملے کو 10 اکتوبر کو درج کرنے کی ہدایت دی۔


اس سے پہلے مدراس ہائی کورٹ نے اس واقعہ کی سی بی آئی جانچ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر آنندن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔


درخواست کا تذکرہ ایک وکیل نے عدالت عظمیٰ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جانچ کی عرضی کو مسترد کر دیا گیا، جب کہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے کہا تھا کہ عدالت تحقیقات سے مطمئن نہیں ہے۔


درخواست کے مطابق، بھگدڑ 27 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی، جس میں 41 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اداکار سے سیاستدان بنے وجے کی ریلی کے دوران یہ بھگدڑ ہوئی تھی۔ اس وقت وجے کی قیادت والی تاملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے کرور میں ایک ریلی کی تھی۔


ہائی کورٹ نے بھگدڑ کی تحقیقات کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس (نارتھ) اسرا گرگ کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی اور ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر پارٹی اور اس کے رہنماؤں کی سرزنش کی تھی۔