شمالی بھارت

راجستھان میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل

گپتا نے کہا کہ گنتی کے مقام اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گنتی کے مقام پر داخلے کے لیے تین درجے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ گنتی کے مقام پر کسی قسم کا کوئی خلل نہ پڑے۔

جے پور: راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو 199 اسمبلی حلقوں کے 36 مراکز پر ہوگی۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے کہا کہ 3 دسمبر کو پوسٹل بیلٹ اور ای وی ایم کے ذریعے ووٹوں کی گنتی صبح 8:30 بجے سے تمام مراکز پر شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

 انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی جے پور، جودھ پور اور ناگور میں دو دو مراکز اور بقیہ 30 انتخابی اضلاع میں ایک ایک مرکز پر کی جائے گی۔ اس طرح 199 اسمبلی حلقوں کے لیے 36 مراکز پر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

گپتا نے کہا کہ گنتی کے مقام اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گنتی کے مقام پر داخلے کے لیے تین درجے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ گنتی کے مقام پر کسی قسم کا کوئی خلل نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بغیر کسی غلطی اور تاخیر کے نتائج کا بروقت اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی میں مکمل غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ اختیار کردہ ‘لازمی تصدیق’ کے طریقہ کار کو بھی نافذ کیا جائے گا۔ اس میں ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد ہر اسمبلی کے پولنگ اسٹیشنوں سے لاٹری کے ذریعے 5-5 وی وی پی اے ٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔

 ان کی پرچیوں کی گنتی کی جائے گی اور انہیں ای وی ایم سے حاصل ہونے والے ووٹوں سے ملایا جائے گا۔ وی وی پی اے ٹی مشین سے پرچیوں کی گنتی اور حساب کتاب ریٹرننگ آفیسر مبصرین کی نگرانی میں اور امیدواروں یا ان کے ایجنٹوں کی موجودگی میں ہوگی۔

a3w
a3w