امریکہ و کینیڈا

ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سے متعلق تحقیقات میں حیران کن پیشرفت

حکام کے مطابق مقامی پولیس نے ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی،جس کا مقصد انہیں الرٹ کرنا تھا، حملہ آورکی گاڑی سے برآمد بموں میں ریڈیو کنٹرول سسٹم استعمال کیا گیا تھا۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکام کے مطابق مقامی پولیس نے ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی،جس کا مقصد انہیں الرٹ کرنا تھا، حملہ آورکی گاڑی سے برآمد بموں میں ریڈیو کنٹرول سسٹم استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حملہ آور نے ٹرمپ کی پیشی کی تاریخوں اور نیشنل کانفرنس کی معلومات بھی حاصل کر رکھی تھی۔ دوسری جانب ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کمبرلی چیٹل ایوان نمائندگان کے سامنے پیش ہونے پر آمادہ ہو گئیں ۔

ڈائریکٹر سیکرٹ سروس 22 جولائی کو امریکی ہاؤس کمیٹی کے سامنے گواہی دیں گی۔ یاد رہے کہ ہفتے کو امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو یاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔ تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

a3w
a3w