شمالی بھارت

شردیادو کی ہفتہ کو مدھیہ پردیش میں آخری رسومات

سینئر سوشلسٹ قائد اور سابق مرکزی وزیر شردیادو کی آخری رسومات مدھیہ پردیش کے ضلع نرمداپورم میں ہفتہ کے دن ان کے آبائی گاؤں انکھ مؤمیں ادا کی جائیں گی۔

بھوپال: سینئر سوشلسٹ قائد اور سابق مرکزی وزیر شردیادو کی آخری رسومات مدھیہ پردیش کے ضلع نرمداپورم میں ہفتہ کے دن ان کے آبائی گاؤں انکھ مؤمیں ادا کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

شردیادو کا آبائی موضع ریاستی دارالحکومت بھوپال سے تقریباً 6 کیلو میٹر دور ہے۔ گزشتہ برس ضلع ہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمداپورم کردیا گیا۔

آخری رسومات سہ پہر 3 بجے ادا کی جائیں گی۔ یکم جولائی 1947 کو متوسط کنبہ میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے 1974 میں جبلپور سے سیول انجینئرنگ کی ڈگری لی تھی۔

کالج کے دنوں میں ہی انہوں نے سیاست کو اپنا کیرئیر بنالیا تھا۔ پٹنہ سے پی ٹی آئی کے بموجب حکومت ِ بہار نے آج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

چیف منسٹر نتیش کمار نے کہا کہ شردیادو کے گزرجانے کی خبر سن کر بڑا دکھ ہوا۔ ان کے چلے جانے سے سماجی اور سیاسی میدانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔