مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

مکہ مکرمہ ریجن کی ہریالی میں حیران کن اضافہ (ویڈیو)

گزشتہ سال اگست سے دسمبر تک متواتر بارشوں نے یہاں کے مناظر کو دلفریب بنا دیا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مکہ مکرمہ ریجن کے سرسبز رقبے میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مکہ مکرمہ:سعودی عرب ایک صحرائی اور ریگستانی ملک ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں اور مسلسل بارشوں نے اسے صحرا سے نخلستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

آج سعودی عرب چند سال قبل کے سعودی عرب سے یکسر مختلف دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس کے بے آب وگیا پہاڑ اور وادیاں اب سر سبز ہو چکی ہیں۔ گزشتہ سال اگست سے دسمبر تک متواتر بارشوں نے یہاں کے مناظر کو دلفریب بنا دیا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مکہ مکرمہ ریجن کے سرسبز رقبے میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قومی مرکز ریموٹ سینس ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ اگست 2023 کے دوران مکہ مکرمہ میں سبزہ زار خطے کا رقبہ 3.529.4 مربع کلومیٹر تھا جو ریجن کے کل رقبے کا 2.3 فیصد بنتا ہے اور سال کے اختتام پر یہ سر سبز ریجن کے کل رقے کا 17.1 فیصد ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بحیرہ احمر کے ساحل کے بالمقابل بالائی علاقوں اور کوہستانوں میں سبزہ خاص طور پر زیادہ ہوا۔ مکہ مکرمہ، طائف، اللیث، الجموم، الکامل اور خلیص کے علاقے متواتر بارش کے باعث سر سبز ہو گئے ہیں۔