حیدرآباد

حیدرآباد میں موسی ندی میں قبضوں کو برخواست کرنے کیلئے حکام کا سروے

شہرحیدرآباد میں موسی ندی میں قبضوں کو برخواست کرنے کیلئے حکام کا سروے جاری ہے۔عہدیدار،لنگرحوض علاقہ میں موسی ندی کے کنارے بنائے گئے مکانات کو نشان لگانے کاکام کررہے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں موسی ندی میں قبضوں کو برخواست کرنے کیلئے حکام کا سروے جاری ہے۔عہدیدار، لنگرحوض علاقہ میں موسی ندی کے کنارے بنائے گئے مکانات کو نشان لگانے کاکام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر

موسی ندی کے تحفظ اور اس کوخوبصورت بنانے کیلئے موسی ندی کے اندربنائے گئے غیرمجاز مکانات کو منہدم کیاجائے گااورمتاثرین کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔

اسی کے حصہ کے طورپرآج شہرحیدرآباد کے لنگرحوض کے ساتھ ساتھ چادرگھاٹ، موسی نگر، شنکرنگرعلاقوں میں عہدیداروں کی جانب سے سروے کا کام کیاگیا۔بعض متاثرین نے کہاکہ یہ پٹہ اراضی ہے اوراس کا سروے نمبر71ہے۔ایم آراو نے اس خصوص میں سروے کا کام کیا ہے۔

یہاں پر ایل آرایس کیاگیا ہے۔یہاں رہنے والوں نے اپنی جائیدادوں کارجسٹریشن کروایاہے، ان کی جائیدادوں کا اسسمنٹ کیاگیا۔وہ بجلی کا بل اداکررہے ہیں،ان مقامی عوام نے کہاکہ اگریہ اراضی موسی ندی کی تھی تو یہاں کی جائیدادوں کا رجسٹریشن کیوں کروایاگیا؟یہاں پر بجلی اور نل کی سہولت کیوں فراہم کی گئی؟انہوں نے کہاکہ دوسوگزکے مکان کے بدل ڈبل بیڈروم مکان غریبوں کو دینے کی بات کی جارہی ہے۔

a3w
a3w