شمالی بھارت

وضو خانہ کا سروے‘ گیان واپی مسجد کمیٹی کو ایک ماہ کی مہلت

عدالت نے یہ حکم راکھی سنگھ کی درخواست نظر ثانی پر دیا۔ راکھی سنگھ نے گذارش کی کہ وضوخانہ کا سروے انصاف کے مفاد میں ضروری ہے۔ اس سے فریقین کو فائدہ پہنچے گا اور عدالت کو کسی نتیجہ پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔

پریاگ راج: الہ آباد ہائیکورٹ نے منگل کے دن گیان واپی مسجد کمیٹی کو ایک درخواست پر جوابی حلفنامہ داخل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا۔ اس درخواست میں مسجد کے وضوخانہ کا اے ایس آئی سروے کرانے کی ہدایت دینے سے وارانسی کی عدالت کے انکار کو چیلنج کیا گیا۔ ہائیکورٹ نے اگلی تاریخ سماعت 14 اگست مقرر کی۔

متعلقہ خبریں
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
الیکٹورل بانڈ اسکیم سے متعلق فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی

عدالت نے یہ حکم راکھی سنگھ کی درخواست نظر ثانی پر دیا۔ راکھی سنگھ نے گذارش کی کہ وضوخانہ کا سروے انصاف کے مفاد میں ضروری ہے۔ اس سے فریقین کو فائدہ پہنچے گا اور عدالت کو کسی نتیجہ پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔

 وکلاء سوربھ تیواری اور امیتابھ ترویدی نے بحث کی کہ محکمہ آثار قدیمہ کے ذریعہ وضو خانہ کا سروے کرانا ضروری ہے تاکہ ساری پراپرٹی کی مذہبی نوعیت طے ہوجائے۔

a3w
a3w