شمالی بھارت

کمال مولا مسجد کا سروے جاری، مورتی کو لندن سے لاکر عنقریب بھوج شالہ میں نصب کیا جائے گا: آشیش گوئل

ضلع دھار کے بھوج شالہ / کمال مولا مسجد کامپلکس میں کھدوائی کا عمل جاری ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کی جانب سے عدالت کے احکام پر سروے کیا جارہا ہے۔

دھار: ضلع دھار کے بھوج شالہ / کمال مولا مسجد کامپلکس میں کھدوائی کا عمل جاری ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کی جانب سے عدالت کے احکام پر سروے کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کمال مولامسجد۔ بھوج شالہ سروے پرمسلم تنظیم کا اعتراض
ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم
بہار میں معاشی اور ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا آغاز

ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کھدائی کے دوران نکلنے والی مٹی اور پتھر کو اے ایس آئی کی جانب سے محفوظ رکھا جارہا ہے۔ یہ بات سروے سے وابستہ ایک شخص نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ سروے کا کام جو کہ 22 مارچ کو شروع ہوا‘ آج 9 ویں دن بھی جاری رہا۔

آشیش گوئل نے جو کہ ہندوؤں کی نمائندگی کرتے ہیں اور اے ایس آئی کی ٹیم کے ساتھ ہیں‘ پی ٹی آئی کو بتایا کہ سروے کا کام مسلسل جاری ہے۔ اس مقصد کے لئے عصری طریقہ کار سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

کھدائی کے لئے گراؤنڈ پینی ٹریٹنگ راڈار (جی پی آر) گلوبل پوزیشننگ سسٹم(جی پی ایس)‘ کاربن ڈیٹنگ جیسے عصری طریقے استعمال کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیوگرافی اور فوٹوگرافی بھی کی جارہی ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ماں واگ دیوی (سرسوتی) کی مورتی کو لندن سے لاکر عنقریب بھوج شالہ میں نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کی جانب سے پیش کردہ درخواست پر عدالت نے اے ایس آئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ سروے کرے۔