حیدرآباد

ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کا کوٹہ جاری

محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی کی کامیاب نمائندگی پر حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے تلنگانہ کے ویٹنگ لسٹ کے سیریل نمبر 1 تا 827 عازمین حج کا کوٹہ جاری کردیا ہے۔

حیدرآباد: محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی کی کامیاب نمائندگی پر حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے تلنگانہ کے ویٹنگ لسٹ کے سیریل نمبر 1 تا 827 عازمین حج کا کوٹہ جاری کردیا ہے۔

ویٹنگ لسٹ کے ایسے عازمین حج جو ابھی تک اپنے ضروری دستاویزات آن لائن حج فارم‘ اسکریننگ وفٹنس سرٹیفکیٹ جو سرکاری میڈیکل آفیسر یا ڈاکٹر کی جانب سے جاری کردہ ہو۔

اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ کے ساتھ تلنگانہ حج کمیٹی کے دفتر میں 17 مئی سے قبل داخل کردیں اور حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹس ایس بی آئی یا یونین بینک آف انڈیا میں رقم 19 مئی سے قبل جمع کروادیں۔

ویٹنگ لسٹ کے سیریل نمبر 1 تا 827 تک عازمین حج کو یکمشت ادائیگی کرنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید تفصیلات کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر نمبر 13 کا بغور مطالعہ کریں یا حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.in پر ملاحظہ کریں یا تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر 040-23298793 پر یا اوقات دفتر صبح 10:30 تا 4 بجے شام کے درمیان راست ربط پیدا کرسکتے ہیں۔