تلنگانہ

کھمم میں 234 ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم

وزیرموصوف نے کھمم وائی ایس آر کالونی میں 234 ڈبل بیڈروم مکانات حوالے کئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے عہدیدار تلنگانہ میں چلائی جارہی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کا مطالعہ کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو عوام کی ضروریات کو سب سے زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔ اسی کے حصہ کے طور پر ایک روپیہ خرچ کیے بغیر تمام سہولیات کے حامل ڈبل بیڈ روم گھر بنا کرغریبوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

 وزیرموصوف نے کھمم وائی ایس آر کالونی میں 234 ڈبل بیڈروم مکانات حوالے کئے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے عہدیدار تلنگانہ میں چلائی جارہی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کا مطالعہ کررہے ہیں اور وہاں عمل آوری کے لئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے تعاون سے کھمم کے حلقہ میں زیادہ تر ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ غریب افراد فخر سے رہ سکیں۔