دیگر ممالک
منگولیا میں ببونک طاعون کا مشتبہ کیس، قرنطینہ کا الرٹ
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر اس مرض میں مبتلا مریض کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو وہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مر سکتا ہے۔

اولنبٹور: مغربی منگولیا کے گووی التائی صوبہ میں بوبونک طاعون کے مشتبہ مریضوں کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔
صوبائی گورنر کے دفتر نے منگل کے روز کہا کہ صوبے کے بگٹسم (انتظامی سب-ڈویژن) میں مشتبہ کیس کا پتہ چلا ہے اور ابھی اسے مقامی اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ ملک کے قومی مرکز برائے زونوٹک ڈیزیز کے مطابق، منگولیا کے 21 میں سے تمام 17 صوبوں میں ببونک طاعون کا خطرہ ہے۔
ببونک طاعون یرسینیا پیسٹس بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ ان جراثیم سے پھیلتا ہے جو متاثرہ جانوروں کو کاٹتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر اس مرض میں مبتلا مریض کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو وہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مر سکتا ہے۔