بھارت

آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ہارس ریس پر 28 فیصد جی ایس ٹی

انہوں نے کہا کہ کینسر کی بیماری میں استعمال ہونے والی دوا کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی نہيں لگے گا۔ اس کے ساتھ نادر بیماریوں کے لئے مفید ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پر بھی آئی جی ایس ٹی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے چار مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کرنے کے ساتھ ہی کینسر کی مفید ادویات اور کھانے پینے کی بعض اشیاء اور نجی کمپنیوں کی سٹیلائٹ لانچ خدمات کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔جبکہ کیسینو، ہارس ریس کے ساتھ ہی آن لائن گیمنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کونسل کی 50ویں میٹنگ کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ غیر مطبوخہ اور غیر فرائی والے ناشتے کی پیکٹ پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح مچھلی سے بنے پیسٹ پر جی ایس ٹی بھی 18 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ زیب و زینت کے زری دھاگے پر جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایل ڈی سلیگ پر جی ایس ٹی 18 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کی بیماری میں استعمال ہونے والی ڈائنوٹکسیماب (سیرازیبا) دوا کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی نہيں لگے گا۔ اس کے ساتھ نادر بیماریوں کے لیے مفید ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پر بھی آئی جی ایس ٹی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کیسینو، ہارس ریس کے ساتھ ہی آن لائن گیمنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ گوا اور سکم نے کیسینو پر 28 فیصد جی ایس ٹی کی مخالفت کی تھی، لیکن کونسل نے انہیں مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی9 کی نئی تعریف طے کی گئی ہے اور اب 1500 سی سی سے زائد کے انجن والی گاڑیوں، چار میٹر سے زیادہ لمبی مسافر گاڑیوں اور بغیر ایکسل کے 170 ملی میٹر اور اس سے زیادہ کی گراؤنڈ کلیئرنس والی گاڑیوں پر جی ایس ٹی کا سرچارج لگایا جائے گا۔ تمام یوٹیلیٹی گاڑیاں بھی اس زمرے میں آئیں گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آر بی ایل بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک کو ان بینکوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں بینکوں کو سونے، چاندی اور پلاٹینم کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی سے چھوٹ حاصل ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ کونسل نے سیٹلائٹ لانچ خدمات پر نجی کمپنیوں کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دہلی اور پنجاب کے وزرائے خزانہ نے جی ایس ٹی کے کچھ معاملات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو منتقل کرنے پر اعتراض کیا، لیکن ان کے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا اور انہیں متعلقہ التزامات کی وضاحت کی گئی۔

a3w
a3w