بین الاقوامی

خرطوم میں بائیولوجیکل لیاب پر حملہ، خطرناک وائرس پھیلنے کا اندیشہ

سوڈان میں ریاپڈ فورسس نے بائیولوجیکل لیاب پر حملہ کر دیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے اس حملے کے نتیجے میں خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

خرطوم: سوڈان میں ریاپڈ فورسس نے بائیولوجیکل لیاب پر حملہ کر دیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے اس حملے کے نتیجے میں خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران جراثیمی ہتھیار کے استعمال کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ریاپڈ فورسس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خرطوم میں بائیولوجیکل لیاب پردھاوا بولا۔ریاپڈ فورسس نے لیبارٹری پر قبضہ کر کے وہاں تعینات عملہ سے لیاب تک رسائی بھی چھین لی اور بجلی بھی بند کر دی۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لیاب سے خطرناک وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے۔، خرطوم میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ نیما سعید کا کہنا ہے کہ لیاب میں مختلف ویکسین موجود ہیں جنھیں مخصوص درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے اگر فوری بجلی بحال نہ کی گئی تو صورت حال بے قابو ہو جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق لیاب سے وائرس کا اخراج روکنے کے لیے ڈاکٹروں نے بین الاقوامی برادری سے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے۔

ادھر بی بی سی کے مطابق فوج اور نیم فوجی ریاپڈ سپورٹ فورسس کے درمیان لڑائی سے شہر خرطوم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں حیاتیاتی اور کیمیائی مواد کی ایک وسیع رینج محفوظ ہے۔ اس عمارت میں خسرہ اور ہیضہ کے پیتھوجینز کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک مواد بھی موجود ہے۔