جرائم و حادثات

پولیس حراست میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد: چوری کے معاملہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لئے گئے شخص کی پولیس تحویل میں مشتبہ موت ہوگئی۔

حیدرآباد: چوری کے معاملہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لئے گئے شخص کی پولیس تحویل میں مشتبہ موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

یہ واقعہ منگل کی شب سکندرآباد کے تکارام گیٹ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔

ملزم کی شناخت ایل بی نگر کے رہنے والے چرنجیوی کے طورپر کی گئی ہے جس کو پولیس نے چوری کے معاملہ کے سلسلہ میں حراست میں لیا تھا۔

اس کو صحت کی خرابی کی شکایت اور پولیس اسٹیشن میں گرپڑنے کے سبب گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

اس کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی اس کے رشتہ داراسپتال پہنچے اور بعد ازاں انہوں نے ڈی سی پی نارتھ کے آفس کے سامنے احتجاج کیاتاہم پولیس نے ان کو منتشر کردیا۔

پولیس کے سینئر عہدیداروں نے اس معاملہ کی جانچ کے احکام دیئے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی