شمالی بھارت

آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کا شبہ‘ یوپی میں دوافراد گرفتار

اے ٹی ایس نے الزام عائد کیاکہ دونوں افراد حساس رازدارانہ اطلاعات آئی ایس آئی کو فراہم کرتے ہوئے رقومات حاصل کررہے تھے۔ تحقیقات کا بعد ایک ایف آئی آر پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے۔

لکھنو: اترپردیش پولیس کے انسداددہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پاکستانی انٹلیجنس ایجنسی(آئی ایس آئی) کے جاسوسی کرنے اور دہشت گردی کیلئے مالیہ فراہم کرنے کے شبہ میں دو افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ یہ بات اے ٹی ایس نے آج یہاں بتائی۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
گائے اسمگلنگ کا شبہ، 4 مسلمانوں پر حملہ
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

 انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے امرت گل عرف امرت پال(25) ساکن بھٹنڈا پنجاب اور فریدنگر کے ساکن 36 سالہ ریاض الدین کو گرفتارکرلیا ہے۔ ٹیم نے امرت گل کو 23نومبر کو بھٹنڈا سے گرفتارکرکے ٹرانزٹ ریمانڈ میں دیاگیا جبکہ ریاض کو اے ٹی ایس ہیڈکوارٹرس لایاگیا ہے تاکہ پوچھ تاچھ کی جاسکے۔ اس کو اتوار کو گرفتارکیاگیا۔

اے ٹی ایس کے ذرائع نے مزید بتایاہیکہ بعض افراد مشتبہ ذرائع سے رقومات حاصل کرنے کی اطلاعات پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔ عہدیداروں نے مزیدبتایاہے کہ دہشت گرد سرگرمیوں کے علاوہ جاسوسی کرنے کی شکایات وصول ہوئی جس کے بعد اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے لئے رقومات جمع کی جارہی ہیں۔

 اے ٹی ایس نے الزام عائد کیاکہ دونوں افراد حساس رازدارانہ اطلاعات آئی ایس آئی کو فراہم کرتے ہوئے رقومات حاصل کررہے تھے۔ تحقیقات کا بعد ایک ایف آئی آر پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے۔

a3w
a3w