دہلی

انڈیا اتحاد میں تلگودیشم اور جنتادل یو کی شمولیت پر سسپنس

تلگودیشم پارٹی اور جنتادل یو کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے یا نہ ہونے پر سسپنس کے بیچ راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) قائد تیجسوی یادو نے چہارشنبہ کے دن عوام سے کہا کہ وہ انتظار کریں اور دیکھیں۔

نئی دہلی: تلگودیشم پارٹی اور جنتادل یو کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے یا نہ ہونے پر سسپنس کے بیچ راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) قائد تیجسوی یادو نے چہارشنبہ کے دن عوام سے کہا کہ وہ انتظار کریں اور دیکھیں۔

متعلقہ خبریں
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

تیجسوی یادو نے جو پٹنہ سے ایک ہی پرواز میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ساتھ نئی دہلی آئے‘ کہا کہ فلائٹ میں دونوں کی بات چیت نمسکار تک محدود رہی۔

دونوں کے ایک ہی پرواز میں سفر کرنے سے قیاس لگایا جارہا تھا کہ نتیش بابو کو اپوزیشن کیمپ میں لانے کی کوشش ہورہی ہیں۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا اپوزیشن تشکیل ِ حکومت کا دعویٰ پیش کرنے کے لئے نمبرس جٹانے میں لگی ہے‘ تیجسوی نے کہا کہ ہم میٹنگ کے لئے یہاں آئے ہیں صبر کریں‘ انتظار کریں اور دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس الیکشن میں ریاست ِ بہار ”کنگ میکر / بادشاہ گر“ بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کنگ میکر یقینی بنائے گا کہ نئی حکومت‘ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دے اور ملک بھر میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے۔

انہوں نے فیض آباد سے سماج وادی پارٹی امیدوار کی جیت کی ستائش کی اور کہا کہ ہم نے ایودھیا جیت لی۔ وزیراعظم‘ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیا کرتے تھے۔

رام جی نے بھی انہیں سبق سکھادیا۔ ہم خوش ہیں کہ عوام نے دستور کو بچانے اور آمرانہ حکومت کو سبق سکھانے کے لئے ووٹ دیا۔ اس ملک کی جنتا نفرت کی سیاست کو پسند نہیں کرتی۔ گزشتہ 10 سال میں مودی نے اپنے کام کاج کا کوئی حساب نہیں دیا لہٰذا عوام نے انہیں سبق سکھادیا۔

a3w
a3w