کھیل

ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کے باوجود سڈنی تھنڈرز کو شکست کا سامنا

کرکٹ مبصرین کے مطابق وارنر کی مسلسل شاندار انفرادی کارکردگی کے باوجود سڈنی تھنڈرز کی مجموعی ٹیم کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، جو ٹیم کی کامیابی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور سنچری اپنے نام کر لی، تاہم یہ اننگز بھی ان کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کو شکست سے نہ بچا سکی۔

متعلقہ خبریں
ویراٹ کوہلی کی 40 ماہ بعد ٹسٹ سنچری
کیا ڈیوڈ وارنر تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں؟ یہ رہی پہلی نظر!
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
ڈیوڈ وارنر پر 12 لاکھ روپئے جرمانہ
ہندوستان میں سنچری اسکور کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے: عثمان خواجہ

بگ بیش لیگ کے 37ویں میچ میں سڈنی تھنڈرز کی قیادت کرتے ہوئے وارنر نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی دسویں سنچری ہے، جس کے ساتھ ہی وہ مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس فہرست میں اب وارنر سے آگے صرف بابر اعظم (11 سنچریز) اور کرس گیل (22 سنچریز) موجود ہیں۔

تاہم وارنر کی اس شاندار سنچری کے باوجود سڈنی سکسرز نے میچ 5 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ یوں وارنر کی ایک اور یادگار اننگز ٹیم کے کام نہ آ سکی۔

یہ رواں بگ بیش لیگ سیزن میں پہلا موقع نہیں جب ڈیوڈ وارنر نے بڑا اسکور کیا ہو اور ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی ان کی 56 گیندوں پر 86، 51 گیندوں پر 67 اور 65 گیندوں پر 130 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز رائیگاں جا چکی ہیں۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق وارنر کی مسلسل شاندار انفرادی کارکردگی کے باوجود سڈنی تھنڈرز کی مجموعی ٹیم کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، جو ٹیم کی کامیابی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔