کھیل

ڈیوڈ وارنر پر 12 لاکھ روپئے جرمانہ

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 144 رن بنائے تھے جس کے جواب میں سن رائزرس حیدر آباد صرف 137 رنز تک ہی پہنچ سکی تھی۔ تاہم، 20 اوور کی گیند بازی میں مقررہ حد سے زیادہ وقت لگ گیا تھا۔

حیدرآباد: دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آر سی بی کپتان پر 12 لاکھ روپیو ں کا جرمانہ
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
مینک یادو کیلئے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک

بی سی سی آئی نے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت وارنر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ یہ ان کی ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا۔

دہلی نے پیر کے روز کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں سن رائزرس حیدر آباد کے خلاف سات رن سے سنسنی خیز جیت درج کی۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 144 رن بنائے تھے جس کے جواب میں سن رائزرس حیدر آباد صرف 137 رنز تک ہی پہنچ سکی تھی۔ تاہم، 20 اوور کی گیند بازی میں مقررہ حد سے زیادہ وقت لگ گیا تھا۔

a3w
a3w