ایشیاء

بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس سید رفعت احمد کی حلف برداری

سید رفعت احمد نے اتوار کے دن بنگلہ دیش کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ ایک دن قبل طلبہ کے الٹی میٹم پر چیف جسٹس عبیدالحسن مستعفی ہوگئے تھے۔

ڈھاکہ: سید رفعت احمد نے اتوار کے دن بنگلہ دیش کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ ایک دن قبل طلبہ کے الٹی میٹم پر چیف جسٹس عبیدالحسن مستعفی ہوگئے تھے۔

عبیدالحسن اور سپریم کورٹ اپیلٹ ڈویژن کے 5 دیگر ججس نے شیخ حسینہ حکومت کے زوال کے 5دن بعد ہفتہ کے دن استعفیٰ دے دیا تھا۔

سید رفعت احمد نے مقامی وقت کے مطابق 12:45 بجے کے آس پاس صدر کی سرکاری قیامگاہ کے دربار ہال میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔ اخباری ڈیلی نیوز نے یہ اطلاع دی۔

صدر محمد شہاب الدین نے انہیں حلف دلایا۔ چیف اڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے جو عبوری حکومت کے سربراہ ہیں تقریب میں شرکت کی۔ صدر شہاب الدین نے ہفتہ کے دن جسٹس سید رفعت احمد کو بنگلہ دیش کا 25واں چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

طلبہ اور دیگر مظاہرین کے تازہ احتجاج پر بنگلہ دیش میں کئی اعلیٰ عہدیدار بشمول وائس چانسلرس ڈھاکہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مقصود کمال اور ڈائرکٹر جنرل بنگلہ اکیڈیمی پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون الرشید عسکری مستعفی ہوگئے۔

a3w
a3w