تلنگانہ

ٹی ہریش راؤ کا کانگریس حکومت پر الزام: بی آر ایس کے رہنما کی شبیہ خراب کرنے کی سازش

بی آر ایس لیڈر اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے بی آر ایس کے کار گزار صدر  کے ٹی راما راؤ اور ان کے رشتہ داروں بشمول ان کے برادر نسبتی  راج پکالا کے خلاف کانگریس حکومت کی سیاسی  سازش کی سخت مذمت کی۔

حیدرآباد: بی آر ایس لیڈر اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے بی آر ایس کے کار گزار صدر  کے ٹی راما راؤ اور ان کے رشتہ داروں بشمول ان کے برادر نسبتی  راج پکالا کے خلاف کانگریس حکومت کی سیاسی  سازش کی سخت مذمت کی۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
لائم لائٹ ڈائمنڈز نے حیدرآباد میں اپنے دوسرے اسٹور کا افتتاح کردیا، لکشمی مانچو نے انجام دیا افتتاحی فریضہ
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا

انہوں نے حکومت پر راما راؤ کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے منشیات کا مقدمہ گھڑنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اور کانگریس پارٹی جنواڈا فارم ہاؤس میں منشیات کی پارٹیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلا رہی ہے جبکہ  یہ پہلے سے ہی جانتے تھے کہ راج پکالا کی رہائش گاہ پر ایک خاندانی تقریب ہو رہی ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ خاندانی تقریب پر پہلے سے منصوبہ بند چھاپہ مارنے اور اسے ایک ریو پارٹی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے خاندانی اجتماع کو، جس میں بزرگ افراد، بچے اور جوڑے شامل تھے، کو منشیات کی پارٹی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی مذمت کی اور اس جھوٹے دعوے کی مذمت کی کہ راما راؤ اور ان کی اہلیہ نے تقریب میں شرکت کی، جب کہ حقیقت میں، انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔

ہریش راؤ، نے کہا     کہ ریونت ریڈی کی حکومت راما راؤ کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے لیے سیاسی انتقام میں مصروف ہے،انہوں نے  پولیس اور ایکسائز حکام پر زور دیا کہ وہ حکومتی دباؤ کے سامنے نہ جھکیں اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں، ہریش راو نے ایسے رویے کے خلاف انتباہ دیا جو حکمرانی کے  نظام پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے حکومت کے رویہ کو حکومت   کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی بے چینی سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش تھی۔ انہوں نے سستے سیاسی ہتھکنڈوں میں خاندان کے افراد کو پیادے کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف  انتباہ دیتے ہوۓ اس طرح کے طرز عمل کو ختم کرنے پر زور دیا۔

ہریش راو نے کہا  کانگریس حکومت، کے ٹی راما راؤ اور بی آر ایس کا سامنا کرنے سے قاصر ہے، سستی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔ میں انتقامی سیاست کی مذمت کرتا ہوں اور ریونت ریڈی کی حکومت کی طرف سے بشمول بی آر ایس ایم ایل ایز اور پارٹی کیڈر کی غیر قانونی گرفتاریاں استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا حکومت کے دشمنی پر مبنی اقدامات سے راہول گاندھی کے ’محبت کا دُکان‘ کا اصل چہرہ پوری طرح سے بے نقاب ہو گیا ہے ۔